واشنگٹن(ممتازنیوز) امریکی ٹی وی سی این این نے اپنے مقبول میزبان و اینکر ڈان لیمن کو فارغ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان لیمن نے سی این این سے کیریئر ختم ہونے کا ٹوئٹ کرکے بتایا کہ میرے ایجنٹ نے مجھے سی این این کے فیصلے کا بتایا۔
انہوں نے کہا کہ 17 سال ادارے میں رہنے کے بعد بھی انتظامیہ نے براہ راست مطلع نہیں کیا، واضح ہے کہ میرے کام میں کچھ بڑے مسائل ہیں۔
سی این این نے اپنے مقبول میزبان و اینکر ڈان لیمن کو فارغ کردیا








