بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی بقاء صرف اور صرف جمہوریت میں ہےسیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ، اب کبھی مارشل لاء نہیں آئے گا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی میڈیا بریفنگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہےکہ پاکستان کی بقاء صرف اور صرف جمہوریت میں ہے فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ، پاکستان میں اب کبھی مارشل لاء نہیں آئے گا۔ جمعرات کو میڈیا بریفنگ میں موجودہ ملکی سیاسی بحران میں فو ج کے کسی قسم کے کردار کی سختی سے تردید اور مختلف الزامات اور قیاس آرائیوں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جوا بات دیتے ہوئے فو ج کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ قیادت سمجھتی ہے کہ سیاست سے فوج کا تعلق نہیں ہونا چاہئے اور ہم نے اس سے عملی جامہ پہنایا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت فوج جسطرح سیاست سے بالکل الگ تھلگ ہے اس وجہ سے پاکستان میں اب کبھی مارشل نہیں آئے گا۔ سیاسی جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے معاملات اپنے تک رکھیں اور ہمیں اس میں کسی صورت نہ گھسٹیا جائے ۔