بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاسی بحران میں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی آپشن نہیں دیئے گئے تھے ،فوجی ترجمان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران میں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے نا تو حکومت اور نہ ہی اپوزیشن کو کوئی آپشن دیئے گئے ،وزیراعظم آفس نے ڈیڈ لاک کے خاتمہ اور بیچ بچائو کے لیے آرمی چیف کو اپروچ کیا تھا ،آرمی چیف کو حکومتی وزرا کی طرف سے مسئلہ کے حل کے لیے جو تین حل تجویز کیے گئے اسے اپوزیشن سے ملاقات میں آرمی چیف نے ان کے سامنے رکھا جسے ان کی طرف سے تسلیم نہیں کیا اس کے علاوہ ہمارا کوئی کردار نہیں۔