راولاکوٹ(آصف اشرف)جی 20اجلاس سے قبل بھارت کی طرف سے گروپ میں شامل ملکوں کے نوجوانوں کی یوتھ کانفرنس لداخ میں شروع ہو گئی بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر سے ملی اطلاع کے مطابق 26اپریل سے 29اپریل تک چین سے ملحق متنازعہ اور منقسم ریاست جموں کشمیر کے صوبہ لداخ کے لہہ شہر میں بھارت کی طرف سے بلوائی یوتھ کانفرنس میں جی 20کے 72ملکوں کے وفود شرکت کررہے ہیں اس یوتھ کانفرنس میں نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل پر گفت وشنید کی جائے گی شرکاء کو پیکانگ جھیل کی سیر بھی کروا نے کی صف بندی بھی کی گئی ہے قابل زکر بات یہ ہے کہ چین بھی گروپ بھی ممبر ہے اب وہ اس کانفرنس میں شریک ہوگا یا نہیں یہ واضع نہیں چین کا بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں سیز فائر لائن پر بھارت سے تنازعہ ہے اس وقت بھی چین بھارتی مقبوضہ کشمیر کے اہم حصہ پر گزشتہ سال قبضہ کر چکا ہے جس وجہ چین بھارت ناراضگی بھی چل رہی ہے بھارت نےاگلے ماہ سری نگر میں جی 20سے پہلے جموں کشمیر کے صوبہ لداخ کے لیہ علاقہ میں یوتھ کانفرنس بلانے کا اقدام سامنے لا کر عالمی دنیاءمیں نئی بحث چھیڑ چلا ہے جی 20,کانفرنس مئی کے اخری ہفتہ میں ہوگی۔
جی 20اجلاس سے قبل نوجوانوں کی یوتھ کانفرنس لداخ میں شروع








