اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جب چیزیں ٹھنڈی ہورہی ہیں تو جنرل بابر افتخار نے نیا کٹا کھول دیا انہیں اس وقت موجودہ بحران میں پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان جلد کال دینے والے ہیں ایک مہینے میں ساری چیزیں عام ہونے جارہی ہے کہ کون کون اس سازش میں ملوث ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس طرح سے عمران خان کو اتارا گیا بچے بچے کو پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پیدا ہوا ہوں یہی سن رہا ہوں کہ فوج کا سیاسیت سے کوئی لینا دینا نہیں اور اس پر یقین رکھتا ہوں،سب کو یقین ہے کہ اس اقدام میں عدلیہ یا فوج کا کوئی کردار نہیں تھا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایکسٹینشن نہ لینا آرمی چیف کا درست فیصلہ ہے اب حالات بھی ایکسٹینشن والے نہیں ہیں۔
ترجمان پاک فوج کو پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی،شیخ رشید








