بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان میں جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، جس کی شناخت میانوالی کے 28 سالہ عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، فورسز کا علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل جنوبی وزیرستان میں بھی جھڑپ کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور 2 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔