اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 125ارکان اسمبلی نے عمران خان کے اشارے پر استعفیٰ امپورٹڈ حکومت کے منہ پر دے مارا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چودھری فواد حسین نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مریم نواز نے اپنے دو ایم این ایز کو کہا استعفیٰ اسپیکر کے منہ پر مارو، دونوں نے مریم بی بی کو کہا مذاق میں بھی ایسا نہ سوچنا ،آج 125 ممبران اسمبلی نے عمران خان کے ایک اشارے پر استعفیٰ امپورٹڈ حکومت کے منہ پر دے مارا، یہ غیر معمولی کنٹرول اور مقبولیت کا بے مثال مظاہرہ ہے
کچھ عرصہ قبل مریم نواز نے اپنے دو MNAs کو کہا استعفیٰ اسپیکر کے منہ پر مارو، دونوں نے مریم بی بی کو کہا مذاق میں بھی ایسا نہ سوچنا آج 125 ممبران اسمبلی نے عمران خان کے ایک اشارے پر استعفیࣿ #ImportedGovt کے منہ پر دے مارا، یہ غیر معمولی کنٹرول اور مقبولیت کا بے مثال مظاہرہ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2022









