facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دفتر میں جھگڑا، شہری نے ساتھی ملازم کی انگلی دانت سے کاٹ کر الگ کر ڈالی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سنگاپور میں ایک بھارتی شہری نے دفتر میں  جھگڑا ہونے پر ساتھی  ملازم کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر علیحدہ کر  ڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں افراد دفتر میں بیٹھے تھے کہ کسی بات پر ان کا آپس میں جھگڑا ہو گیا، لڑائی کے دوران 31 سالہ لوگن گووند راج نے 42 سالہ سیلوم کی انگلی دانتوں سے چبا کر الگ کردی۔

لڑائی کے دوران سیلوم کو زخم کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہوا لیکن بعدازاں اسے پتہ چلا کے اس کے ہاتھ کی ایک انگلی موجود ہی نہیں ہے اور پورا ہاتھ لہولہان ہے۔

زخمی سیلوم نے فوری طور پر ساتھیوں سے ایمبولینس کو بلانے کا کہا اور بعد میں اس کی کٹی ہوئی انگلی بھی جائے وقوعہ سے مل گئی۔

سنگاپور کے اخبار سٹریٹس ٹائمز کے مطابق ڈاکٹرز نے سیلوم کی انگلی واپس جوڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے جبکہ سنگاپور کی عدالت نے انگلی کاٹنے پر لوگن گووند راج کو 10 ماہ قید کی سزا سنا دی۔