اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جے یو آئی (ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پولینڈ کے سفیر نے ماچئی پیسار سکئی نے ملاقات کی ۔پولینڈ کے سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہاش گاہ پرہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں مولانا اسعد محمود ،مفتی ابرار ،اور دیگر موجود تھے۔دوسری جانب پاکستان میں متعین انڈونیشیاکے سفیر کی بھی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔انڈونیشیا کےسفیر نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہاش گاہ پر ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی. ملاقات میں مولانا اسعد محمود ،مفتی ابرار ،اور دیگر موجود تھے۔انڈونیشیا کے سفیر نے آسیان کے پلیٹ فارم سے بھی پاکستان سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مولانا فضل الرحمان سےپولینڈ کے سفیر کی ملاقات







