بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے عمران خان کے قائم کردہ لنگر خانے بند کرنے کاعندیہ دے دیا

   اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں قائم کئے گئے لنگر خانے بند کرنے کاعندیہ دے دیا۔ جمعرات کو سینئر صحافیوں کو دیئے گئے افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ معاشی حالات ہماری توقعات سے کہیں زیادہ گھمبیر، لنگر خانوں کو نہیں چلایا جاسکتا، حکومت کا اصل کام روزگار کی فراہمی ہے جس نے لنگر خانے بنانے ہیں وہ حکومت میں نہ آئے۔