اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا ہے کہ آٹھ آٹھ گھنٹوں کے لئے شہبازشریف، مولانا فضل الرحمن اورآصف علی زاردی کو وزیر اعظم بنایاجائے۔ تاکہ سارے ایک ساتھ ایڈجسٹ ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز ابھی پچے ہیں اس لئے ان دونوں کو چار چار گھنٹے کے لئے وزیراعظم بنایاجائے۔
میڈیا سے گفتگونے کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے ، ہم نے اپنے مفاد کے لئے خارجہ پالیسی بنانی ہے۔ شیر کابچہ باہر گیا تھا۔ ہم امن چاہتے ہیں ۔ اتحادی حکومت کیساتھ رہیں گے کوئی مسئلہ نہیں، اپوزیشن نے صرف سیاسی دکان چمائی ہوئی ہے ۔ جہانگیر ترین بھی حکومت کیساتھ ہیں ۔