ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے طائف کو الباحہ سے ملانے والی شاہراہ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6 بھائی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونیوالے بھائیوں میں سب سے بڑے کی عمر 17 سال اور سب سے چھوٹے کی اڑھائی سال بتائی جاتی ہے۔ ان کی شناخت ریم، سالم، محمد ، سعود یحییٰ اور حمدان کےناموں سے کی گئی ہے، حادثے میں والدین اور دیگر 3 بہن بھائیوں کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا، حادثے میں ایک چار سالہ بچی معجزانہ طورپر مکمل طورپر محفوظ رہی۔









