بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاڑکانہ ،بھائی خان وگن میں دھماکا،500کے وی کے 2پول تباہ ، دادو اورشکارپور کے کئی علاقوں کی بجلی بند

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک )لاڑکانہ کے گائوں بھائی خان وگن کے قریب زرعی زمینوں میں دھماکا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ،

دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کے نتیجے میں 500کے وی کے 2پول تباہ ہوگئے،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی جائے وقوعہ کابھی معائنہ کیا،بجلی کاپول گرنے سے دادو اورشکارپور کے کئی علاقوں کی بجلی بندہوگئی،

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے گائوں بھائی خان وگن کے قریب زرعی زمینوں میں دھماکے سے500کے وی کے 2پول تباہ ہوگئےجس کے بعد دادو اورشکارپور کے کئی علاقوں کی بجلی بندہوگئی،دوسری طرف واپڈا ملازمین واقعہ کامقدمہ درج کرانےکے لیےر شیدوگن تھانہ پہنچ گئے۔