ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے مارول کی نئی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ کے بارے مداحوں کو تجسس میں ڈالا دیا۔
سوشل میڈیا پر مارول انڈیا کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی سپراسٹار سلمان خان گارڈین آف گیلکسی فلم سیریز کے مقبول کردار ’’گروٹ‘‘ کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’’آئی ایم گروٹ‘‘ کی طرز پر ’’آئی ایم سلمان‘‘ کہتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو کے اختتام پر سلمان خان اپنی جیکٹ اتارتے ہیں تو ان کی شرٹ پر ’گروٹ‘ کی تصویر نظر آتی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ خبر گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان مارول فلمز کی نئی آنے والی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ کا حصہ ہیں جس کی تشہیر کے لیے یہ ویڈیو بنائی گئی ہے۔
اب تک سلمان خان یا کسی بھی آفیشل پلیٹ فارم سے اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا کہ آیا واقعی سلمان خان اس فلم کا حصہ ہوں گے یا نہیں لیکن غالب امکان یہی ہے کہ سلمان خان کی اس ویڈیو کے پیچھے ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ کی تشہیر کارفرما ہے۔









