پاکستانی اداکار و فلمساز شمعون عباسی نے ایک سے زائد شادیاں کیوں کرنے کی وجہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر شمعون عباسی نے جھنجھلاتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کو آج تک سمجھ نہیں آیا، لوگ کہتے ہیں آپ نے آج تک اتنی شادیاں کیوں کی؟
اداکار کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے سوال کا جواب یہ ہے کہ ’ میں اپنے لیے لائف پارٹنر چاہتا تھا نہ کہ کوئی گرل فرینڈ، بچپن سے ہی میرے والد نے میرے ذہن میں یہ چیز بٹھادی تھی کہ زندگی میں گرل فرینڈ کوئی نہیں ہوتی، اگر آپ کسی کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں تو آپ نے اس سے نکاح کرلینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نکاح اللہ کے نام ہوتا ہے ، اس کا گواہ اللہ بنتا ہے، مجھے سکھایا گیا اور میرے ذہن میں یہ چیز بیٹھ گئی کہ زندگی میں گرل فرینڈ کو شامل نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ یہ حرام ہے، یہی وجہ ہے کہ آج تک کسی نے میرا کسی کے ساتھ کوئی افیئر نہیں سنا۔
شمعون عباسی نے مزید کہا کہ ’اب اگر کوئی مجھ سے میری شادی پر اتنے سوالات کرتا ہے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شادی نہ کروں تو کیا کروں ، لڑکیاں گھر میں پال لوں تاکہ لوگ کہیں کہ 4 لڑکیاں میرے ساتھ رہتی ہیں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمعون عباسی نے معروف ماڈل و اداکارہ شیری شاہ سے شادی کا اعتراف لیا، یہ شیری شاہ کی دوسری شادی ہے جب کہ شمعون عباسی کی چوتھی شادی ہے۔
شمعون عباسی اس سے قبل اداکارہ و ماڈل جویریہ عباسی اور اداکارہ و ماڈل عمیمہ ملک سے بھی شادیاں کر چکے ہیں۔ شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی شادی 1997 سے 2009 تک رہی جب کہ عمیہ ملک اور شمعون عباسی 2010 سے 2012 تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے۔









