بھارتی پنجاب: اداکارہ سونم باجوہ بالی ووڈ میں رائج اقرباپروری کے خلاف بول پڑیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ بالی ووڈ میں اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سونم باجوہ نے بالی ووڈ میں اقرباپروری کی روایت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سارہ علی خان اور اننیا پانڈے جیسے اسٹار کڈز کو کرن جوہر جیسے فلم سازوں تک باآسانی رسائی حاصل ہوتی ہے وہ جب چاہیں ان کے گھر جاکر آڈیشن دے سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر اُنہیں یہ سہولت ہوتی تو وہ بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا حصہ ہوتیں۔
بالی ووڈ سے دوری اختیار کرنے کی وجہ پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اسے دیکھ کر انہیں بہت مایوسی ہوئی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کی اداکارہ سونم باجوہ اس وقت اپنی آنے والی نئی فلم’ گوڈے گوڈے چا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔









