بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں پاکستانی گانے سننے پر دو مسلمان نوجوان گرفتار

 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے پاکستانی گانے سننے پر دو مسلمان نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 اور 17 سالہ لڑکوں کے خلاف مقدمہ اترپردیش کے ضلع بریلی میں درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں نوجوان آپس میں کزنز ہیں اور بریلی میں کریانہ کی ایک دکان چلاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ’لڑکے ایسے گانے سن رہے تھے جنہیں سن کر شکایت کرنے والے کو لگا کہ جیسے پڑوسی ملک کی تعریف ہو رہی ہو۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک مقامی ترجمان پرشانت امراؤ کے مطابق دونوں لڑکوں کو ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔