کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔بلقیس ایدھی گزشتہ 6 روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں معروف سماجی رہنما شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں۔ بلقیس ایدھی کو عارضہ قلب لاحق تھا، بلقیس ایدھی کو بلند فشار خون اور ذیابطیس کا مرض بھی لاحق تھا، رمضان سے دو دن قبل بلقیس ایدھی کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔
ادھرصدرعارف علوی ، وزیراعظم شہبازشریف ،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارودیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے انسانیت کے لئے بقلقیس ایدھی کی خدمات کو سراہا۔








