کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )مشہور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے کم عمر لڑکیوں سے شادی کی وجہ بتادی۔حال ہی میں لیاقت حسین نے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ میں ایک مذہبی اسکالر کی حیثیت سے فرض سمجھتا ہوں کہ حلال رشتے کو ترجیح دوں۔ عامر لیاقت نے کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سی لڑکیاں ہیں جو ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کیلئے ان سے شادی کرتا ہوں۔عامر لیاقت نے کم عمر لڑکیوں سے شادی کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ آئی بی اے، لمز اوربیکن ہاؤس کی لڑکیاں میرے پیار میں پاگل ہیں اور ان میں بہت سی لڑکیاں ہیں جو ان سے شادی کی خواہشمند ہیں کیونکہ وہ ایک حلال رشتہ چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسی لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کے لیے شادی کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایک اسلامی اسکالر کی حیثیت سے اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ ایک حلال رشتے کوترجیح دوں۔ یاد رہے کہ عامرلیاقت نے سیدہ طوبیٰ سے علیحدگی کے بعد رواں برس فروری میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ سے تیسری شادی کی تھی جبکہ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ طوبیٰ سے اب تک ان کی طلاق نہیں ہوئی ہے۔
عامر لیاقت نے کم عمرلڑکیوں سے شادی کی وجہ بتادی







