بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ کے تحائف فروخت کا معاملہ، مریم نوازنے سوال اٹھا دیئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانے سے گھڑی اور ہار خرید کر بیچنے سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ اصل کہانی یہ نہیں کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے، پھر بیچ دیے۔انہوں نے کہا کہ اصل کہانی یہ ہےکہ عمران نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے اور کتنےمیں بیچ دیے؟ مریم کا کہناتھا کہ سوال یہ ہے کہ وہ تحائف خریدنے کیلئے عمران خان کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ عمران خان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا۔