اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری مستردکردی۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بوجھ خود برداشت کرے گی، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت ساڑھے 83 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی تھی۔









