اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سرکاری رہائشگاہ چھوڑ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد منسٹر انکلیو سے لال حویلی منتقل ہوگئے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے رہائشگاہ پر موجود سرکاری سامان پی ڈبلیو ڈی کے حوالے کردیا ہے جبکہ ذاتی سامان منسٹر انکلیو سے لال حویلی اور ایف سیون میں واقع رہائشگاہ منتقل کیا ہے۔









