بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایس سی او اجلاس کے موقع پر وزیرخاجہ بلاول بھٹوکے کشمیر اور بھارت سے باہمی مذاکرات بارے بیان کا خیرمقدم

سرینگر (ممتازنیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیرخاجہ بلاول بھٹو زرداری کے کشمیر اور بھارت سے باہمی مذاکرات بارے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے دورہ بھارت کے دوران کشمیر پر ٹھوس موقف اختیارکرکے کشمیریوں کے دل جیتے ہیں اور موجودہ صورتحال میں یہ ایک حوصلہ افزاء پیش رفت ہے ، حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی بھی اپنے بیان میںپاکستان کے وزیر خارجہ کے ایس سی او اجلاس کے دوران کشمیر اور بھارت کے ساتھ باہمی مذاکرات بارے واضح پالیسی بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بلاو ل نے دوٹوک موقف اپنا کر پاکستان کی کشمیر پالیسی کو ایک دفعہ پھر واضح کردیا ہے جس کی موجودہ صورتحال میں اشد ضرورت تھی ، انہوں نے کہاکہ بلاول نے دوٹوک موقف اختیار کرکے کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کی اور کشمیری عوام کے دل جیت لئے ، انہوں نے کہا کہ اس بیان سے کشمیریوں کو نیا حوصلہ ملاہے اور اس سے کشمیریوں کی جدوجہد پر مثبت اثرات پڑیں گے ،انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی ترک کرکے پاکستان کے امن پسنداقدامات کا مثبت جواب دے ،بھارتی منفی طرز عمل سے پورے خطے کے امن کو سنگین خطرات ہیں ۔ فریدہ بہن جی نے کہا، بھارت کو کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو قبول کرنا چاہیے، 5 اگست 2019 کی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینا چاہیے، اور بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانے کے لیے تمام کشمیری سیاسی نظر بندوں کو رہا کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی علاقائی مسئلہ نہیں ہے اور کشمیری بنیادی فریق ہیں اس لیے انہیں باعزت، مستقل اور دیرپا تصفیہ تک پہنچنے کے لیے مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہیے۔ جب تک کشمیر کا تنازعہ حل نہیں ہو جاتا تب تک امن اور ترقی نہیں ہو سکتی،جی ایٹ کانفرنس منعقد کرنے سے بھارت کشمیرکی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا اور جی ایٹ ممالک کو بھی اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے کیونکہ ایک متنازعہ علاقے میں اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد یواین قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے