برطانوی بادشاہ چارلس کو سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا گیا۔
سینٹ ایڈورڈ تاج ٹھوس 22 کیرٹ سونے سے بنا ہے۔ تاج میں نیلم، یاقوت اور پکھراج سمیت 444 جواہرات اور قیمتی پتھر جڑے ہیں۔
360 سالہ پرانا تاج 30 سینٹی میٹرسے زیادہ لمبا ہے اور اس کا وزن دو کلوگرام سے زائد ہے۔
ہیرے اور سونے کے چمکتے دمکتےتاج کو اگلے بادشاہ کی تاجپوشی کے لیے محفوظ کردیا جائے گا۔
تقریب پر کتنا خرچہ کیا جا رہا ہے؟
بکنگھم پیلس کی جانب سے تو تاج پوشی کی تقریب پر ہونے والے اخراجات کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے مگر برطانوی بادشاہ کچھ عرصے قبل کہہ چکے ہیں کہ ماضی کے مقابلے میں یہ تقریب مختصر ہوگی جس پر کیے جانے والے اخراجات کم ہوں گے۔
سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب پر 6 کروڑ 30 لاکھ سے ساڑھے 12 کروڑ ڈالرز (17 سے 35 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کا خرچہ کیا جائے گا۔
1953 میں ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کی تقریب میں 15 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ رقم خرچ کی گئی تھی جو موجودہ عہد میں 6 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رقم بنتی ہے۔
شاہ چارلس کے 360 سال پرانے تاج میں کتنا سونا اور جواہرات استعمال کیے گئے؟








