facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرادیا،یوکرینی صدر

یوکرین نے دا ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے یوکرین پر حملے کو فوری طور پر رکوائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین نے عالمی عدالت انصاف میں ریاستوں کے درمیان تنازعے کے حوالے سے روس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ یوکرین کن بنیادوں پر تنازعے کو عالمی عدالت انصاف میں لے گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق اس حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے حکام سے فوری رابطہ نہیں کیا جاسکا۔
صدر زیلنسکی کا ٹوئٹر پر کہنا تھا یوکرین نے روس کے خلاف الزامات کے ثبوت پیش کر دیے ہیں۔
نسل کشی کے تاثر کی آڑ میں اپنی جارحیت کو جواز فراہم کرنے پر روس کا مواخذہ کیا جانا چاہیے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ روس کو فوجی کارروائی فوری روکنے کا حکم دیا جائے۔
ہم روس کی عسکری سرگرمی کو اسی وقت روکنے کا فوری حکم صادر کرنے کی درخواست کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں روس کے اس اقدام کا اگلے ہی ہفتے سے ٹرائل شروع کیا جائے۔