بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی فضائیہ کا طیارہ طیارہ مگ 21 گر کر تباہ، کتنے افراد مارے گئے؟ افسوسناک خبر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضایہ کا طیارہ مگ 21 راجستھان کے ضلع ’ ہنومان گڑھ ‘ میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں دو شہریوں کی موت کی اطلاعات ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے نے صورت گڑھ سے معمول کی پرواز بھری تھی کہ تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ ہنومان گڑھ میں گر کر تباہ ہو گیا جس کی زد میں آ کر دو شہری بھی مارے گئے تاہم طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا ، آرمی کے ہیلی کاپٹر نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا کنٹرول سنبھالا ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔