بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 لاہور،نشئی بیٹے کی فائرنگ، ماں باپ سمیت 6افراد قتل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقہ گرين ٹاؤن ميں آئس نشے کی لت نے پورا گھر اجاڑ دیا۔ بیٹے نے ماں، باپ، بہن اور بھانجے کو قتل کرنے کے بعد سسرال میں بھی فائرنگ کردی، جہاں ساس اور خالہ ساس جاں بحق ہوگئے، 6 افراد کا قاتل اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا-لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کے رہائشی آئس نشے کے عادی عابد نے اپنا پورا خاندان ہی اجاڑ دیا، گھر میں معمر ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد بہن اور بھانجے کی بھی جان لے لی۔رپورٹ کے مطابق ملزم واقعے کے بعد اپنے سسرال گیا اور وہاں بھ اندھا دھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے ساس اور خالہ ساس جاں بحق جبکہ ساس زخمی ہوگئیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمان کشور کے مطابق ملزم عابد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ابتدائی تفتیش میں لرزہ خیز واردات کی وجہ مقتولین کا ملزم کو آئس نشے سے روکنا سامنے آیا۔پولیس کی جانب سے حتمی وجوہات اور حقائق جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔