اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جہلم میں جلسہ عام کا اعلان کردیا ہے۔جلسہ کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کل بروز ہفتہ رات سارھے نو بجے شاندار چوک میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنان سے خطاب کریں گے، عمران خان کا خطاب بڑی سکرین پر دکھایا جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جہلم میں جلسہ عمران خان کے حق میں ایک تاریخی جلسہ ہو گا، جلسہ میں ضلع بھر سے ٹائیگرز شرکت کریں گے۔دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے، جلسے کے اعلان کے بعد سے عوام ہر رات جوش و خروش سے جلسہ گاہ پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام پرجوش ہیں، نا صرف جلسہ گاہ بلکہ اطراف کے علاقوں میں بھی عوام کا رش ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کا کل جہلم میں جلسہ عام کا اعلان








