بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ میں اسرائیلی درندگی جاری، بچوں اور خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہو گئی

نابلس (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جس کے سبب بچوں اور خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر بربریت کی انتہا کر دی، صیہونی فضائیہ کے حملوں میں خواتین اور بچے بھی شہید ہوئے، حالیہ حملوں میں شہدا کی تعداد 13 ہو گئی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ، رفاح اور خان یونس میں رہائشی فلیٹس کو نشانہ بنایا، حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم القدس بریگیڈ کے کمانڈر خلیل بہیتینی ، اسلامی جہاد کے ترجمان طارق عزلدین اور سیکرٹری جہاد غنیم شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینی تنظیموں کے ردعمل کے خوف کے سبب جنوبی اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا، اسرائیلی شہریوں کو بم شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آج سکول بند رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔