بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی وفد کا اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے بریفنگ

ریاض (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان کے وفد نے سعودی عرب میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے جس میں دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے کی گئی کوششوں کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا گیا.

نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی پاکستان  کے وفد نے میجر جنرل محمد عامر نجم کی سربراہی میں اسلامی عسکری اتحاد کا دورہ کیا جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم بھی انکے ہمراہ تھے. پاکستانی وفد کا استقبال اسلامی عسکری اتحاد کے جنرل سیکرٹری نے کیا، اس موقعہ پر پاکستان کے عسکری افسران کو اتحاد کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی جنھیں پاکستانی افسران نے سراہا.