بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین کا پاکستان کی صورتحال پر اظہارِ تشویش

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان کی صورت حال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باب مینڈیز نے کہا کہ پاکستان میں جاری پریشان کن حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں،کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

باب مینڈیز نے عوام کے لیے انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنا پاکستانی عوام کی آزادیوں بشمول انفارمیشن تک رسائی کو خطرناک حد تک دباتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا تھ کہ ایک آدھ دن میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوجائے گی۔