بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کسی بھی اندرونی خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیاسی اختلافات کو تصادم سے دور رکھا جائے،عہدیداران کشمیر اوورسیز فورم

ریاض (وقار نسیم وامق ) سعودی عرب میں کشمیر اوورسیز فورم کی جانب سے پاکستان میں پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اہم نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے مطالبہ کیا کہ تصادم کی بجائے افہام و تفہیم سے کام لیا جائے. سعودی دارالحکومت ریاض میں کشمیر اوورسیز فورم کے جنرل سیکرٹری حاجی احسان دانش کی جانب سے منعقدہ اہم نشست میں آزاد کشمیر کے نوجوان سیاسی رہنما سید ذیشان حیدر نے خصوصی طور پر شرکت کی. اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی اندرونی خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے ضروری ہے کہ سیاسی اختلافات کو تصادم سے دور رکھا جائے اور ملکی حالات کو افہام وتفہیم کے ساتھ بہتر بنایا جائے. اس موقعہ پر حاجی احسان دانش اور سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی الحاق پاکستان چاہتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ کشمیر ایشو کو اندرون اور بیرون ممالک ملکر اجاگر کیا جائے تاکہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے سمیت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا عمل جاری رہے. شرکاء میں سے سردار رزاق , وقار نسیم وامق،الیاس رحیم سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔