مصر کی ثالثی کی کوشش ناکام ہوگئی، غزہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی نہ ہوسکی۔
خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے 5 روز میں 31 فلسطینی شہید ہوئے۔

فلسطینیوں کی جانب سے جواب میں اسرائیل پر گیارہ سو سے زائد راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری نے خوف و ہراس کا شکار 4 سالہ فلسطینی بچے کی بھی جان لے لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے علاقے الریمل کا رہائشی 4 سالہ بچہ تمیم داؤد اس وقت اپنی جان کی بازی ہار گیا جب رات گئے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بمباری کی گئی۔
واضح رہے کہ 9 مئی سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں، شہداء میں خواتین، بچے، بوڑھے افراد اور اسلامی جہاد تحریک کے کئی رہنما شامل ہیں۔








