اسلام آباد(آصف اقبال)پاکستان کی سیاسی اور ارلیمانی تاریخ میں شریف خاندان نے کئی نہ ٹوٹنے والے منفرد ریکارڈ قائم کئے ہیں ، نوازشریف پہلی بار وزیراعظم بنے تو چھوٹے بھائی شہبازشریف وزیراعلیٰ بنے ،اسی طرح ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ایک بھائی وزیراعظم تو دوسرا وزیراعلیٰ کے عہدہ پر فائز ہوا۔ جنوبی ایشیا کے ممالک بالخصوص بھارت اور سری لنکا میں اس طرح کی کئی مثالیں موجود ہیں ۔تین بار نوازشریف وزارت عظمیٰ پر فائز ہوئے ،تینوں بار شہبازشریف ان کے ساتھ پنجاب میں وزیراعلیٰ بنے ، نوازشریف پانامہ کیس میں نااہل ہوکر ملکی سیاست سے باہر ہوئے تو متحدہ اپوزیشن کی کوششوں کے نتیجہ میں عمران خان کے خالف تحریک اعتماد کامیاب ہوئی اور شہبازشریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ،ملکی سیاسی وپارلیمانی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ دو بھائی وزارت عظمی تک پہنچے ہیں ۔شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے چند روز بعد ان کے بڑے صاحبزادے حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں سارا دن ہونے وایل پرتشدد ہنگامہ آرائی کے بعد بالاخر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھی شریف خاندان کے حصے میں آیا کہ والد شہباز شریف قومی اسمبلی اور بیٹا حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے۔
ملکی تاریخ میں شریف خاندان کے منفرد ریکارڈ








