اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے قوانین میں بہتری کی ضرورت ہے، کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔پارلیمانی کمیٹی ارکان کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر کو دے دیا گیا۔ تحریک کی منظوری کے وقت ایوان میں صرف دو ارکان موجود تھے۔ تحریک مسلم لیگ ن کے رکن مرتضیٰ جاوید عباسی نےپیش کی۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر دن 12بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
قومی اسمبلی: انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور








