بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعلی سندھ کے پرسنل سیکریٹری کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

کراچی (مانیٹرن ڈیسک )وزیر علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے پرسنل سیکریٹری سلیم باجاری کے گرد نیب کا گھیرا تنگ کردیا گیا، سلیم باجاری پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو نے اکاونٹنٹ جنرل سندھ سے سلیم باجاری کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔نیب کا کہنا ہے کہ سلیم باجاری کی تعیناتی سے اب تک کی تفصیلات فراہم کی جائیں، نیب نے اکاونٹنٹ جنرل سندھ سے سوال کیا کہ سلیم باجاری کی تنخواہ کتنی ہے؟ نیب نے سوال کیا کہ تنخواہ کے علاوہ اگر کوئی اور مراعات ملتی ہیں تو تفصیلات فراہم کی جائیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ سلیم باجاری 12جنوری 1994 کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجیئنر کیعہدے پر بھرتی ہوئے، سلیم باجاری 2016 سے وزیر اعلی سندھ کے سینئر پرسنل سیکریٹری ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ اکاونٹنٹ جنرل سندھ نے تمام اکاونٹس آفیسرز سے تفصیلات طلب کی ہیں، سیلم باجاری صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات رہے ہیں۔