بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کا دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے دیا مر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو دیا میر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف  ، مریم اورنگزیب و دیگر بھی  وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔

چیئرمین واپڈا نے وزیر اعظم کو بریفنگ  میں بتایا کہ 2.6 ٹریلین روپےکی لاگت سےمختلف منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں، منصوبے سے 16 ہزار نوکریاں پیداہوں گی،منصوبےکی تکمیل سےبجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا، منصوبےکی تکمیل سےآبپاشی کیلئےپانی کی فراہمی بڑھےگی، قومی اہمیت کےمنصوبےسےفوڈسکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم قراقرم ہائی وے،چلاس کیڈٹ کالج کافضائی دورہ بھی کریں گے۔