لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء رانامشہود نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عوام کو بدتمیزی سکھائی،اسمبلی کے گردتاریں لگاکرنوگوایریابنایاگیا،کل جواسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی فوٹیج نکالی ہے جوجوآیاہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی اتوار کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء نے کہاکہ یہ ہرقیمت پراقتدار سے چمٹے رہناچاہتے ہیں انہیں پاکستان سے محبت نہیں ہے۔
ہم سے بلوچستان حکومت لی گئی سینٹ کاالیکشن لیاگیا،ہم ہمیشہ اداروں کومضبوط دیکھناچاہتے ہیں ،کل پنجاب اسمبلی میں جو ہواجمہوریت کے لیے بدترین دھبہ ہے ،کل پرویز الٰہی کااصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا،ڈپٹی اسپیکرجب ایوان میں آئے توان پرحملہ کیاگیاپرویز الٰہی ذاتی غنڈے لیکرآئے ،ڈپٹی اسپیکرنےپولیس کواس لیے بلایاکیونکہ ان پرحملہ کیاگیاتھا









