لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منارہے ہیں، کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف گرجا گھروں میں ایسٹر کی تقریبات ہوئیں ۔
تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے ، ملک بھر میں گرجا گھروں میں ہونے والی تقریبات میں ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن وسلامتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ، ایسٹرکے موقع پر گرجا گھروں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے ، ایلیٹ،پیرو اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ بھی جاری رہی ۔









