بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران صاحب کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں۔مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عمران خان صاحب کراچی جاکر جھوٹ بولنے اور غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بجائے یہ بتانا تھا کہ پونے چار سال میں آپ نے کراچی کے لئے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر اور پاکستان کی معاشی شہہ رگ کے ساتھ اپنے دور اقتدار میں کیا کیا؟ کیا وہاں کے لوگوں کو پینے کا پانی دیا؟ اعلان کر کے پیکج کے پیسے روک لئے، آپ نے کراچی کے ساتھ یہ کیا تھا؟ان کا کہنا تھا کہ کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں، ملک کا مزید وقت ظائع نہ کریں۔