نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کے وہ بدقسمت وزیر اعظم ہیں جنہیں پاکستان کی قومی اسمبلی نے ان کے عہدہ سے برطرف کیا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار آئینی جمہوری طریقہ کار کے مطابق کسی وزیر اعظم کو برطرف کیا گیا ہے، عمران نیازی پاکستان کے وہ بدقسمت وزیر اعظم ہیں جنہیں پاکستان کی قومی اسمبلی نے ان کے عہدہ سے برطرف کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا پونے چار سال کا اقتدار پاکستان کے سیاہ ترین ادوار میں یاد رکھا جائے گا، آپ کی ساری سیاست سودا گری کے اوپر ہے، آپ نے پارٹی، سینٹ کی ٹکٹیں بیچی، جاتے جاتے کشمیر میں اپنے کارکن کو وزیر اعظم بنایا تھا اسے ذبح کر کے کشمیر کی وزارت عظمی بھی بیچ گئے۔
عمران نیازی وہ بدقسمت وزیراعظم ہیں جنہیں اسمبلی نے ان کے عہدہ سے برطرف کیا، احسن اقبال








