بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حساس اداروں اور فوج کا کولاچی میں مشترکہ آپریشن ،2انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں اور فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دوانتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کولاچی میں آپریشن آپریشن 15اور16اپریل کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،ہلاک ہونے والے دہشت گرووں کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی ہے،ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارورائیوں میں ملوث تھے،ایک دہشت گرد خلیل خود کش جیکیٹس، اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔