اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پشاورموڑتانیواسلام آبادائیرپورٹ میٹروبس سروس کاافتتاح کردیا،میٹروبس روزانہ ہزاروں مسافروں کوعالمی میعار کی سہولت فراہم کرے گی،
میٹروبس کی توسیع کرکے روات تک لے جایاجائےگا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پیرکے روز پشاورموڑتانیواسلام آبادائیرپورٹ میٹروبس سروس کاافتتاح کردیا،
میٹروبس اسلام آبادپرکام چارسال کے تعطل کے بعد شروع ہوا،میٹروبس کی سہولت سے روزانہ ہزاروں افرادعالمی میعار کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے









