بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد کامیاب ہو گی، پی ٹی آئی حکومت کو گھر جانا ہو گا،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو گی ، پی ٹی آئی حکومت کو گھر جانا ہو گا،ایک سال سے تاریخیں مل رہی ہیں اب ایک اور تاریخ مل گئی ہے۔ سولہ مارچ کو عدالت نے تاریخ دی ہے سولہ مارچ سے قبل ہی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی لانگ مارچ ملک میں جاری مہنگائی بے روزگاری اور وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف ہے، چیئرمین بلاول بھٹو اپنا پیغام لے کر لوگوں تک جارہے ہیں ۔جہاںجہاں سے قافلہ گزر رہا رہے لوگ بڑی تعداد میں سن رہے ہیں اور مارچ میں شامل ہورہے ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے تک پورے پاکستان کے عوام لانگ مارچ کو جوائن کریں گے ۔حکومت کو احساس دلائیں گے اور عوام کی آواز کی سنیںپورے ملک کی عوام کی آوازہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بھی یہی کہنا ہے کہ اتحادی خود وفاقی حکومت پر الزامات لگاتے ہیں ایک آئینی طریقہ کار کا اعلان ہو چکا ہے تحریک عدم اعتماد آئے گی اورعمران خان کی حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی ،خورشید انور جمالی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنسریفرنس میں شریک ملزمان پر فردجرم عائد نہیں ہو سکی ۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی ۔نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی عدالت میں پیش ہوئے ۔ملزم محمد علی کے 45 بینکس کی رپورٹ عدالت میں جمع کردی گئی ۔رپور ٹ میں ملزم محمد علی کا کوئی بینک اکانٹ نہیں، نیاز علی شیخ کے وکیل سپریم کورٹ میں ہیں پیش نہیں ہو سکیں گے، معاون وکیل ملزمان کی جانب سے 265 ڈی کی درخواست ہے جس میں ریفرنس کو چیلنج کیا گیا۔