بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپین میں ایف 18 جیٹ طیارہ گر کر تباہ

میڈریڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں ایف 18 جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیٹ طیارہ ایک فلائنگ نمائش کے لیے تربیتی پرواز پر تھا جو زمین سے ٹکراتے ہی آگ کے شعلوں میں تبدیل ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ساختہ ایف 18 ہورنیٹ لڑاکا طیارے نے بلندی پر جا کراچانک کنٹرول کھو دیا اوراس کا رخ نیچے زمین پر ہونے کے بعد دوبارہ اوپر کی جانب نہ ہو سکا۔ جبکہ سپین کی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پربیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔