بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بی جے پی رہنما نے مسلمان سے اپنی بیٹی کی شادی منسوخ کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما یشپال بینم نے مسلمان لڑکے کیساتھ اپنی بیٹی کی شادی منسوخ کردی ہے، منسوخی کا یہ فیصلہ شادی کارڈ کے وائرل ہونے سے پیدا ہونے والے تنازع کے بعد کیا گیا ہے۔

بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی اور پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کیا جبکہ دیگر نے اس شادی کو لو جہاد قرار دیا اور اس شادی کو حال ہی میں ریلیز ہونے والے متنازع فلم کیرالہ اسٹوریز سے تشبیہ دی جس میں ایک ہندو لڑکی مسلمان لڑکے کیساتھ شادی کرتی ہے ۔

یشپال بینم نے سنیچر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’28 مئی کو ہونے والی شادی اب منسوخ کر دی گئی ہے۔

‘انہوں نے کہا کہ ’ایک عوامی نمائندہ ہوتے ہوئے میں نہیں چاہتا کہ میری بیٹی کی شادی پولیس اور انتظامیہ کی حفاظت میں ہو۔ میں عوامی جذبات کا احترام کرتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ہو رہی تھی لیکن کچھ باتیں سامنے آنے کے بعد اسے منسوخ کرنا پڑا۔

انہوں نے یہ فیصلہ شادی کے دعوتی کارڈ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے پیدا ہونے والے ’تنازع‘ کے بعد دلہے کے گھر والوں سے بات کر کے ’باہمی رضامندی‘ سے کیا۔

تاہم بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی شادی اسی (مسلمان) شخص سے کرنے کا فیصلہ اہل خانہ، خیر خواہوں اور دولہے کے خاندان سے مل کر کیا جائے گا۔