بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میاں نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ کا اجراروکنےکی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ کا اجراروکنےکی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کردی گئی،اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست خارج کرنے کافیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف دائردرخواست جرمانے کے ساتھ خار ج کردی،

اسلام آبادہائی کورٹ نے درخواست گزارنعیم حیدر ایڈووکیٹ سے کہاکہ حکومت نے ایسے کون سے آرڈر جاری کیے ہیں جس سے آپ متاثر ہوئے ہیں یہ کورٹ ہوامیں کوئی آرڈر جاری نہیں کرسکتی جس پروکیل نے موقف اختیارکیاکہ پورے میڈیامیں اس بات کے چرچے ہیں کہ نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کیا جارہاہے

وہ اشتہاری ہیں اس حوالے سے عدالتی فیصلے موجود ہیں اورایک اشتہاری کوسفارتی پاسپورٹ جاری کرناآئین کی روح کے منافی ہے،عدالت کاکہناتھاکہ کوئی اشتہاری ہے تواس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،عدالت نے نعیم حیدر ایڈووکیٹ کوپانچ ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے درخواست خار ج کردی۔