اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری ساڑھے 13 کروڑ روپے کے تحائف توشہ خانہ سے سوا 2 کروڑ روپے میں اپنے ساتھ گھر لے گئے تھے۔ سابق صدر قیمتی گاڑیاں بی ایم ڈبلیو سمیت دو اور قیمتی بلٹ بروف گاڑیاں ، جیولری سیٹ اور پیش قیمت گھڑیاں سستے داموں میں اپنے ساتھ لے کر گئے تھے۔آصف علی زرداری نے اپنے دور حکومت میں قیمتی گاڑیوں سے سلور سکوں تک سب کچھ توشہ خانہ سے اپنے ساتھ لے کر گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی و اینکر پرسن روف کلاسرا کی ایک پرانی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوررہی ہے جس میں وہ انکشاف کررہے ہیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف توشہ خانہ سے سستے داموں لیکر اپنے ساتھ لے کر گئے تھے۔ انہوںنے کہا کہ سابق صدر نے تین مہنگی بی ایم ڈبلیو سمیت دو اور بلٹ پروف گاڑیاں ، جیولری سیٹ اور بیش قیمت گھڑیاں توشہ خانہ سے صرف ایک کروڑ 61 لاکھ روپے میں خرید کرلے گئے تھے۔ جن کی اصل قیمتیں 13 کروڑ54 لاکھ 62 ہزار روپے تھیں ۔
سابق صدر آصف زرداری توشہ خانہ سے کیا کیا لے کر گئے؟ تفصیلا ت جانیں








