بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 کیا کسی خلیفہ نے بیت المال سے اونے پونے داموں خریداری کر کے نفع کمایا ؟عرفان صدیقی کی عمران پر تنقید

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفا ن صدیقی نے اپنے ایک ٹویٹ میں توشہ خانے سے گھڑی بیجنے کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  کیا کوئی تصور بھی کر سکتا تھا کہ کسی خلیفہ نے بیت المال سے اونے پونے داموں خریداری کر کے مدینہ کے بازار میں بیچ کر نفع کمایا ہو؟ وہ تو شہد کی ایک بوند کے لئے بھی شوریٰ بلاتے تھے۔ یہ کیسی ریاست مدینہ ہے کہ بیت المال کے محافظ نے چوراہوں میں چھابڑی لگا لی اور کاروبار بنا لیا۔