اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایسٹ ریکوری یونٹ کے مواد پرجسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا تھا۔اپنے بیان میں فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا لیکن حقائق کی تصحیح ضرور چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے کی سمری ایک حساس معاملہ تھا، ہر پہلو کو جانچا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ میرا ذاتی تنازع نہ تھا نہیں ہے۔فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ عمران خان نے خود جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا، انہوں نے اے آر یو کے مواد کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا تھا۔
عمران خان نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا تھا، بیرسٹر فروغ نسیم








